ریڈیو پاکستان کے نمائندے جاوید خان جدون سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مناسب علاج اور آ گہی کی مہموں کے ذریعے تین سال میں اس مرض پر قابو پا لیا جائے گا۔

 اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا ایڈز کے خلاف آ گہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور
26 اپریل 2014 (15:16)
0


ایشیاء اور بحرالکاہل میں ایڈز کی روک تھام کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے پرساد رائو نے ایڈز کے خلاف آ گہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندے جاوید خان جدون سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مناسب علاج اور آ گہی کی مہموں کے ذریعے تین سال میں اس مرض پر قابو پا لیا جائے گا۔
پرساد رائو نے کہا کہ پاکستان میں نوے فیصد ایڈز کے مریض دس شہروں میں پائے گئے ہیں اور ان علاقوں میں اس مرض کی روک تھام کی مہم کو آسان اور بہتر انداز میں شروع کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ایڈز کے مرض کی تشخیص کی سہولت کی دستیابی یقینی بنائی جانی چاہئیے
انہوں نے رائے عامہ کے رہنماؤں خصوصا مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ عوام میں اس مرض کے خلاف آ گہی پیدا کرنے کے لئے آگے آئیں۔
اقوام متحدہ کے ایڈز سے بچاؤ کے پروگرام کے علاقائی ڈائریکٹرسٹیوکراس نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک نے ایڈز کی روک تھام کیلئے اضافی وسائل مختص کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔