ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک بھی یہی پالیسی اختیار کریں۔

پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیراہے:سرتاج عزیز
26 اپریل 2014 (11:26)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم مداخلت کے بارے میں پاکستان کی پالیسی کو تمام ہمسایہ ملکوں نے سراہا ہے۔

 

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک بھی یہی پالیسی اختیار کریں۔

 


انہوں نے کہا پاکستان اس بات کا بھی خواہاں ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد افغان سکیورٹی فورسز کو افغانستان کے سلامتی کے امور کی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا اگرچہ افغان سکیورٹی فورسز سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے ابھی پوری طرح تیار نہیں ہیں تاہم اسے افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا میں تاخیر کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔

 


ایک اور دفاعی تجزیہ کار کامران بخاری نے کہا کہ بھارت کیلئے افغانستان میں اپنا اثرورسوخ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔