یہ سفارشات ہفتہ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں کونسل کے ہونے والے اجلاس میں تجویز کی گئیں۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کی معیشت بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کی سفارش
26 اپریل 2014 (21:40)
0

اقتصادی مشاورتی کونسل نے قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے مختلف اقدامات کی سفارش کی ہے ۔
یہ سفارشات ہفتہ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں کونسل کے ہونے والے اجلاس میں تجویز کی گئیں۔

توانائی کے بارے میں ذیلی گروپ نے تیل و گیس کے شعبے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں جن کا مقصد توانائی کے شعبے میں پیداواری لاگت کم کرنا اور اس شعبے کو قومی ضرورت کے سلسلے میں خود کفالت کا حامل بنانا ہے۔

صنعت وتجارت کے بارے میں ذیلی گروپ نے برآمدات میں تنوع لانے ، چاول اور ٹیکسٹائل کے شعبوں پر ضرورت سے زیادہ توجہ میں کمی لانے اور غیر زرعی صنعتوں پر مبنی برآمدات کے فروغ کی سفارش کی۔

خوراک کے تحفظ کے بارے میں ذیلی گروپ نے سماجی تحفظ کے نظام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی سفارش کی۔

وسائل کے استعمال سے اخراجات کے انتظامات اور سماجی شعبے کے ذیلی گروپوں نے بھی کونسل کو اپنی سفارشات پیش کیں۔

وزیرخزانہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تحفظ کا نظام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔