کانفرنس کا اہتمام پاکستان کا محتسب فورم کررہا ہے

اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ملکوں کی کانفرنس پیر کوہوگی
26 اپریل 2014 (20:06)
0

اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ملکوں کے محتسب کے نظام کے بارے میں دوروزہ کانفرنس پیر کو اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

کانفرنس کا اہتمام پاکستان کا محتسب فورم کررہا ہے۔ کانفرنس میں اسلامی کانفرنس تنظیم سے تعلق رکھنے والے چوبیس ملکوں کے محتسب یا اُن کے نائبین کے علاوہ اسلامی کانفرنس تنظیم اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے مندوبین شرکت کریں گے ۔وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرئوف چوہدری نے ہفتہ اسلام آباد میں اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ملکوں میں محتسب کے اداروں کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کرسکیں اور ادارے کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایک موثر ادارہ بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرسکیں۔ ٹیکس محتسب نے کہا کہ محتسب کا تصور اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر کے دور سے لیاگیا اور اسے پہلی بار سویڈن نے جدید شکل دی