وفاقی وزیر نے بعد میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ۔

تھری جی،فورجی پاکستان کے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب کی راہ ہموار کرے گی:زاہد
26 اپریل 2014 (21:48)
0

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا ہے کہ تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں انقلاب کی راہ ہموار کرے گی۔

پسرور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی میں بہتری کی نئی راہیں کھلیں گی اور دنیا کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات مضبوط ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے بعد میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ۔