وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج دیپالپور میں خود ہارویسٹر چلا کر گندم کی کٹائی کی مہم کا افتتاح کیا۔

پنجاب حکومت کاشتکاروں سے40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی:شہباز شریف
26 اپریل 2014 (15:11)
0

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی شاندار پیداوار متوقع ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کاشتکاروں سے چالیس لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔


بعد میں دیپالپور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نندی پور بجلی گھر کی پہلی ٹربائن اگلے مہینے سے کام شروع کر دے گی۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو ارزاں نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کیلئے بھی کام کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگلے مہینے بن قاسم میں بجلی کے دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ ہو گی۔ وہ اگلے مہینے ساہیوال میں بھی دو ایسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار تین سو میگاواٹ ہو گی۔