فلسطینی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کی مذہبی شناخت تسلیم کرنے پر مجبور نہ کیاجائے۔

فلسطینی'اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:محمود عبّاس
26 اپریل 2014 (20:20)
0

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی 'اسرائیل کو یہودی ریاست کی حیثیت سے کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔

محمود عباس 'آج (ہفتہ)رملہ میں فلسطینی تحریک آزادی کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کی مذہبی شناخت تسلیم کرنے پر مجبور نہ کیاجائے۔اسرائیل امن مذاکرات میں پیشرفت کیلئے خود کو یہودی ریاست تسلیم کرنے کا اہم مطالبہ کررہا ہے ۔اس سے پہلے اسرائیل نے فلسطین کی تحریک آزای اور حماس موومنٹ کے درمیان مفاہمتی معاہدے ہونے کے بعد امن مذاکرات معطل کردیئے ہیں ۔