مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات کئے تو اس پر اقتصادی ، توانائی اور بنکنگ کے شعبوں میں پابندیاں بڑھا دی جائیں گی۔

امریکہ اورگروپ 7کاروس کےخلاف اضافی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
26 اپریل 2014 (13:47)
0

امریکہ اور گروپ سات کے رکن ملکوں نے یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف اضافی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

وائٹ ہائوس اور گروپ سات کے ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات کئے تو اس پر اقتصادی ، توانائی اور بنکنگ کے شعبوں میں پابندیاں بڑھا دی جائیں گی۔