نیو یارک میں معمول کی بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بحران کے حل کیلئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنیوا معاہدے کے تحت کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔

بان کیمون کایوکرین میں پر تشدد کارروائیاں فوری بند کرنے پر زور
26 اپریل 2014 (13:34)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یوکرین میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پر تشدد کارروائیاں فوری بند کرنے پر زور دیا ہے۔

 

نیو یارک میں معمول کی بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بحران کے حل کیلئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنیوا معاہدے کے تحت کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔


ادھر روس نے یوکرین سے ملک کے مشرقی حصے میں تمام فوجی کارروائیاں بند کرنے پر زور دیا ہے۔ماسکو میں روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یوکرین سے علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے جنیوا معاہدے پر مکمل عملدرآمد کابھی مطالبہ کیا۔

 

  دوسری جانب یوکرین کے علاقے دونیستک میں آج روس نواز باغیوں نے یورپ کے سیکورٹی تعاون کے بین الاقوامی ادارے کے مبصرین کے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا۔باغیوں کے سربراہ ڈینس پشیلین نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ گرفتار کئے جانے والے ان مبصرین کو نیٹو کے جاسوس سمجھتے ہیں۔


امریکہ نے بین الاقوامی مبصرین کے گروپ کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔