پن بجلی منصوبے کے ایک عہدیدار رام راج نے بتایا کہ مزدور اس منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ گرتی ہوئی چٹانوں سے سرنگ کا راستہ بند ہو گیا۔

نیپال : مٹی کے تودے تلے دبے 13 مزدوروں کو بچا لیا گیا
26 اپریل 2014 (13:17)
0

آج نیپال کے علاقے کاسکی میں مٹی کے ایک تودے تلے دبے ہوئے چینی مزدور سمیت تیرہ مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔پن بجلی منصوبے کے ایک عہدیدار رام راج نے بتایا کہ مزدور اس منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ گرتی ہوئی چٹانوں سے سرنگ کا راستہ بند ہو گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ تین مزدور لاپتہ ہیں جن کی تلاش تاحال جاری ہے۔