مسلح افواج اور قومی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ کو آزادجموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالے گئے اور تقریبات منعقد ہوئیں۔

آزاد جموں کشمیر میں اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا
26 اپریل 2014 (21:44)
0

ہفتہ کو  آزادجموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالے گئے اور تقریبات ہوئیں ۔
مسلح افواج اور قومی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ کو  آزادجموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالے گئے اور تقریبات منعقد ہوئیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کے لیڈروں اور نمائندوں نے ان تقریبات میں حصہ لیا۔ اُنہوں نے ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل نقوی اور وزیر آباد کاری عبدالمجید خان نے مظفر آباد پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے لوگوں کی بحالی و بہبود کیلئے مسلح افواج کی خدمات کو اُجاگر کیا۔