ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نئے انجنوں کی شمولیت سے مسافراور مال بردار گاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہو گی۔

ریلوے میں نئے 9انجن شامل کر لئے گئے
26 اپریل 2014 (14:07)
0

وہ آج کراچی میں پاکستان ریلوے میں نو نئے انجنوں کی شمولیت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو چین سے منگوائے گئے ہیں۔

 

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے اسے مزید چار سو انجن چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت چین اس سال کے آخر تک اٹھاون انجن فراہم کرے گا اور تئیس انجنوں کی ایک اورکھیپ جلد پاکستان پہنچ جائے گی۔


خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تاجروں کے فائدے کے لئے پاکستان ریلوے کی ڈرائی پورٹس کو فعال بنایا جا رہا ہے۔