انہوں نے یہ بات لاہور میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیف جسٹس کا اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کیلئےموثرقوانین کی ضرورت پرزور
26 اپریل 2014 (11:00)
0

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے یہ بات آج( ہفتہ) لاہور میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

چیف جسٹس نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے موثر قوانین تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کو ملک میں روداری اور مذہبی ہم آہنگی کے کلچر کے فروغ کے طور پر منایا جانا چاہئے۔

 


فیڈرل شریعت کورٹ اور آزاد جموں وکشمیر کے چیف جسٹس کے علاوہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اجلاس میں شریک ہیں۔