توقع ہے کہ منصوبے سے 2016 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائیگی ۔

ہواسےبجلی پیدا کرنےکاپہلا منصوبہ جھمپیرمیں شروع کیاجائے گا
26 اپریل 2014 (14:22)
0

 ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا منصوبہ صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھمپیر میں شروع کیا جائے گا جس سے چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

 

ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیروازو نے اطلاع دی ہے کہ چین کے بنکوں اور بیمہ کمپنیوں کے ایک کنسورشیم نے اس منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 

ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی کمپنی این بی ٹی ضروری اعدادوشمار ، ماحولیاتی تحفظ اور تکنیکی لحاظ سے پہلے ہی منصوبے کا ابتدائی کام مکمل کر چکی ہے۔توقع ہے کہ اس منصوبے سے دو ہزار سولہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔