وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ افغان عوام اپنی خصوصی صلاحیت کی بنا پر اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پالیں گے

وزیراعظم کا افغانستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس
26 اپریل 2014 (21:37)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے سیلاب میں ایک سو سے زائد افراد کے ہلاک ہونے پر صدر حامد کرزئی سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ افغان عوام اپنی خصوصی صلاحیت کی بنا پر اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پالیں گے۔

افغانستان کے صوبوں جوز جان، فریاب ، سرائے پل اور بد غیس میں سیلابوں کی وجہ سے ایک سو سات افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں ۔