ایوان نے صوبائی حکومت کو تجویز دی کہ چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔

بلوچستان اسمبلی نے آج تین قراردادیں منظور کیں
26 اپریل 2014 (20:02)
0

بلوچستان اسمبلی نے آج(ہفتہ) کوئٹہ میں اپنے اجلاس میں تین قراردادیں منظور کیں۔

ایوان نے صوبائی حکومت کو تجویز دی کہ چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔

ایوان نے مرکزی حکومت سے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بلوچی طالب علموں کی فیس کا مقررہ وقت پر بندوبست کرنے کو کہا۔

اس کے علاوہ لاہور ملتان موٹر وے کو ڈیرہ غازی خان اور لورالائی کے ذریعے کوئٹہ تک توسیع دینے کی تجویز دی ۔