آئی جی پولیس سندھ نے اجلاس کو امن وامان کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلے میں اقدامات کے بارے میں بتایا۔

سندھ میں مزید دس ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
26 اپریل 2014 (20:17)
0

سندھ میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے قائم کی گئی اعلیٰ اختیارات کی کمیٹی نے آئندہ بجٹ میں دس ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین اویس مظفر نے ہفتہ کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ELITEفورس کے قیام کیلئے دس ہزار ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

آئی جی پولیس سندھ نے اجلاس کو امن وامان کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلے میں اقدامات کے بارے میں بتایا۔