یہ منظوری لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔

گوجرانوالہ میں عزیز چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری
26 اپریل 2014 (13:31)
0

پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں عزیز چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری آج (ہفتہ )لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ پانچ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا جس پر پانچ ارب روپے لاگت آئے گی۔ فلائی اوور کی تعمیر سے علاقے میں ٹریفک کی روانی میں مدد ملے گی۔