Thursday, 18 April 2024, 09:53:56 pm
حکومت مناسب قیمتوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، خسرو
November 26, 2021

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی بوائی کے لئے کسانوں کو مناسب قیمتوں پر یوریا کھاد کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

آج(جمعہ) اسلام آباد میں کھاد کی صنعت سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ملک بھر میں کارخانوں سے یوریا کی فراہمی سے لے کر دکانوں تک کھادوں کی نقل و حمل کی نگرانی کی جائے گی۔خسرو بختیار نے کھاد کے کارخانوں کی طرف سے ذخیرہ اندوزوں کو بلیک لسٹ کرنے پر ان کی تعریف کی تاکہ ملک میں یوریا کی فراہمی خوش اسلوبی سے جاری رہے۔پنجاب کے چیف سیکرٹری نے گزشتہ دو ہفتے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پنجاب حکومت کی کارروائی سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.