Friday, 29 March 2024, 02:54:32 pm
این سی او سی کا کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
November 26, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد میں آج (جمعہ)ایک اجلاس کے دوران کورونا وبا کے اعداد و شمار، ویکسین کی قومی حکمت عملی اور ملک بھر میں وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا۔

این سی او سی کے اجلاس کی صدارت قومی رابطہ کار میجر جنرل محمد ظفراقبال اور صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی۔عوام کو کوروناکے مثبت کیسز کی شرح وبا کے پھیلاؤ، اموات کی تعداداور نئے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں عالمی سطح پر کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے رجحان کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے تیزی سے پھیلتے ہوئے اس وائرس سے بچنے کی غرض سے ویکسین لگوانے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.