پاکستان نے ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن میں بانی رکن کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔
تنظیم کا افتتاح آج(جمعرات) سعودی عرب کے وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبد اللہAL SWAHAکی زیرِ صدارت ایک ورچوائل اجلاس میں کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیوبیان کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کا قیام ڈیجیٹل دور کے تناظر میں بین الاقوامی تعاون کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کریگا۔