Friday, 19 April 2024, 05:11:37 pm
وزیراعظم کی پنجاب کے تمام رہائشیوں کے لئے صحت کارڈ فوری طورپر فراہم کرنے کی ہدایت
November 26, 2020

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے تمام رہائشیوں کے لئے صحت کارڈ فوری طورپر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہورمیں مختلف بریفنگزکی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کسانوں کی زرعی اراضی کے لئے خصوصی پیکیج کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔

بریفنگ کے دوران پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت میڈیسن کارڈ،زچہ بچہ کارڈ کے اجراء اوراس کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ایک اوربریفنگ میں پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت نے وزیراعظم کو صوبائی اسمبلی میں اب تک کی قانون سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے صوبائی وزارت کی کارکردگی کوسراہا اورہدایت کی کہ عوامی فلاح کے لئے قانون سازی کی جانی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.