Saturday, 20 April 2024, 05:45:04 pm
پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنا وزیراعظم کا وژن ہے:زرتاج گل
November 26, 2019

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر گہری تشویش ہے اور پاکستان کو صاف وسرسبز بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنا وزیراعظم کا وژن ہے اور اس حوالے سے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ شجرکاری مہم سے آلودگی کم ہو گی اور ملک میں ماحولیاتی صورتحال میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں آلودگی سے پاک اور محفوظ ملک بنانے میں نوجوانوں کا کردارنہایت اہمیت کاحامل ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.