Wednesday, 12 December 2018, 10:00:06 am
پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں،تجزیہ کار
November 26, 2018

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قبائلی علاقوں کے عوام نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے سخت حالات میں دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کر دیا۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ ملک کی سلامتی پر سیاسی اور فوجی قیادت میں مکمل اتفاق رائے ہے۔تجزیہ کاروں میں رحیم اللہ یوسفزئی' ریٹائرڈ بریگیڈیئر آفتاب افضل' ڈاکٹر زاہد انور خان' ریٹائرڈ میجر جنرل اعجاز اعوان' ریٹائرڈ بریگیڈیئر سعید نذیر اور ڈاکٹر سرفراز خان شامل تھے۔