Thursday, 25 April 2024, 01:30:28 pm
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کاحقیقی چہرہ بے نقاب کردیا:حیدر
November 26, 2018

File Photo

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کرکے بھارت اور اس کی فوج کاحقیقی چہرہ بے نقاب کردیاہے۔میرپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ تیز کردیاہے۔آزادکشمیرکے وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں جامع مذاکرات کی بجائے جن کااختتام ہمیشہ بے نتیجہ رہا ہے ،کشمیر کے تنازعے کے حل کی ضرورت ہے۔راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ آزادکشمیر کی حکومت ریاست کے تاریخی ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال کوسیاحت کے سال کے طورپرمنایا جائے گا جس کے لئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.