Friday, 26 April 2024, 01:31:58 am
پاکستان،آسٹریلیامشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا،آسٹریلین ہائی کمشنر
November 26, 2017

پاکستان اور آسٹریلیا کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور عوامی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔یہ بات پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے اتوا ر کے روز کراچی میں پاک آسٹریلیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی ملکی، پیداوار اور باہمی تجارت میں جاری اضافہ مسلسل چار برس سے جاری ہے جو اقتصادی شراکت داری میں ایک سنگ میل ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ملک عوامی رابطوں میں بھی قریب ہو رہے ہیں۔اس موقع پر جنوبی ایشیا کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کی کمشنر لیونی مولڈون نے کہا کہ آسریلیا کی ٹیکنالوجی اور ماہرین ملکی اور برآمدی ضروریات پوری کرنے کے لئے گوشت کی پیداوار میں اضافے کی غرض سے پاکستان کی معاونت کر رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.