Friday, 19 April 2024, 07:00:12 am
طالبان سے براہ راست بات چیت انسانی المیے سے بچنے کاواحد راستہ ہے:فواد چوہدری
October 26, 2021

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے براہ راست بات چیت ہی انسانی المیے سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔خبر رساں ادارے رائٹر کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان روابط سے انسانی حقوق کے تحفظ اور ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔چوہدری فواد نے کہا کہ اب وقت ہے کہ امریکہ ، چین اور دوسرے ممالک افغانستان کی نئی حکومت کو باضابطہ تسلیم کریں اور طالبان حکومت کے بعض ارکان پر اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم کرنے کیلئے لائحہ عمل وضع کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.