Thursday, 25 April 2024, 08:52:28 pm
سوڈان:فوج اور مظاہرین میں جھڑپیں7 افراد ہلاک،140زخمی ہوگئے
October 26, 2021

سوڈان میں فوج کے حکومت پر قبضے کے خلاف دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔فوج کی طرف سے سول حکومت کے خاتمے ،وزیر اعظم عبد اﷲ HAMDOKکی گرفتاری اور ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ادھر امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ، آئر لینڈ اور ناروے نے سوڈان کی صورتحال پر غور کیلئے آج سلامتی کونسل کا بند کمرے کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.