Saturday, 20 April 2024, 03:15:16 pm
پاکستان اور سعودی عرب کا علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے مل کر مربوط کوششیں کرنے پر اتفاق
October 26, 2021

پاکستان اور سعودی عرب نے علاقائی چیلنجز خصوصاً افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے مل کر مربوط کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ریاض میں مڈل ایسٹ گرین Initiativeکانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔وزیر اعظم نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری جنگ سے تباہ حال ملک میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔انہوںنے کہا کہ سعودی گرین Initiativeاور مشرق وسطی گرین Initiativeپاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں ،صاف و سبز پاکستان اور ٹین بلین ٹری سونامی سے انتہائی ہم آہنگ ہیں۔وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادر انہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اپنے تزویراتی تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔دونوں راہنمائوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.