Thursday, 28 March 2024, 06:12:08 pm
نئے کاروباری افراد نے رواں سال کے دوران تیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، شبلی فراز
October 26, 2021

فائل فوٹو

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے کاروباری افراد نے رواں سال کے دوران اب تک تیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے ملک میں باصلاحیت کاروباری افراد میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔

وہ ایک وڈیو لنک کے ذریعے استنبول میں منعقدہ پاکستان ٹیک سربراہی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لئے پاکستان میں موجود شاندار مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک نے اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی غرض سے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے کام کیا ہے۔ترکی کے شہراستنبول کیSABHATTIN ZAIM یونیورسٹی میں دو روزہ تقریب میں دوسو سے زائد کاروباری افراد' ٹیکنالوجی کے ماہرین اور سیکٹر سربراہان شرکت کررہے ہیں۔اس موقع پر دوسرے مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.