Wednesday, 24 April 2024, 05:09:03 am
این او سی کا ویکسین لازمی لگانے کے عمل کو تیز کرنے پر آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت وفاق کی تمام اکائیوں کو سراہا
October 26, 2021

فائل فوٹو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اس ماہ کی پندرہ تاریخ سے جاری مہم کے تحت ویکسین لازمی لگانے کے عمل کو تیز کرنے پر آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت وفاق کی تمام اکائیوں کو سراہا ہے۔ قومی رابطہ کار میجر جنرل ظفر اقبال کے زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں وبا سے متعلق اعداد و شمار میں اتار چڑھاو اور مہم کے تحت لازمی ویکسی نیشن کے اہداف اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس نے وفاق کی تمام اکائیوں کو ہدایت کی کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو تمام شعبوں کی خدمات کی معطلی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور موبائل ٹیموں کے ذریعے موقع پر ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔ اجلاس نے صوبوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ ویکسین لگانے کی نسبتا کم شرح والے بڑے شہری مراکز میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.