Wednesday, 24 April 2024, 06:32:56 pm
عوام اپنی عظیم ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے بہتر آگاہی حاصل کریں:صدر مملکت
October 26, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنی عظیم ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے بہتر انداز میں آگاہی حاصل کرکے معاشرے میں ثقافتی تقسیم پیدا کرنے کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میںNational Integration and Cultural Assimilation کے حوالے سے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی ثقافت سے ہم آہنگ رہنے کیلئے عجائب گھروں اور دیگر مقامات پر جانے کے علاوہ کتابیں بھی پڑھنی چاہئیں۔پانچ ہزار سال قدیم موہن جوداڑو کی پرامن تہذیب کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ اور اقدار پر فخر ہے۔ صدر نے کہا کہ خوبصورت ثقافتوں کے مجموعے کا حامل پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے جسے صحیح سمت میں گامزن کردیاگیاہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں برداشت کو فروغ دینا چاہیے اور من گھڑت خبروں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو معاشرے میں افراتفری کا باعث بنتی ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں مسلمان حکمرانوں کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے شروع کی گئی متعصبانہ مہم کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.