Wednesday, 20 November 2019, 07:14:55 pm

مزید خبریں

 
پاکستان اور آزاد کشمیر کی معیشت ترقی کررہی ہے، سردار مسعود خان
October 26, 2019

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی معیشت ترقی کررہی ہے اور ایک بڑا معاشی انقلاب ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

پرتگال کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ساتھ ہفتے کے روز مظفر آباد میں ملاقات میں سردار مسعود خان نے کہا کہ امن وامان کی مثالی صورتحال اور حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کیلئے بہت موزوں خطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معتدل موسم ، قدرتی خوبصورتی ، روایتی مہمان نوازی اور امن وامان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے آزاد کشمیر خصوصاً سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہت ذرخیز ہے۔

انہوں نے وفد کو آزاد کشمیر حکومت کی تاریخ ، انتظامی امور اور ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

پرتگال کے وفد نے ہاؤسنگ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔