Friday, 29 March 2024, 04:05:27 pm
دی ایلڈرز کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بارے معلومات کیلئے عالمی وفود اور مبصرین کو رسائی دینے پر زور
October 26, 2019

غیرجانبدار عالمی رہنمائوں کے گروپ دی ایلڈرز نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں معلومات کیلئے عالمی وفود اور مبصرین کو وہاں رسائی دینے پرزوردیا ہے ۔گروپ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ تمام سفری، انٹرنیٹ اور فون سروس کی پابندیاں ختم کرے تاکہ انسانی ضرورتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آزادانہ اور مستند جائزہ لیاجاسکے ۔دی ایلڈرز نے بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے صوابدیدی گرفتاریوں اور تشدد سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ایلڈرز کی چیئرپرسن اور انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر MARY ROBINSON نے کہاکہ کشمیر میں صورتحال بہت خطرناک ہے اور موبائل فون سروس فوری بحال کی جانی چاہیے ۔2007 میں نیلسن منڈیلا کی طرف سے قائم کئے گئے '' دی ایلڈرز گروپ میں اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون ، نوبیل انعام یافتہ لائبیریا کے سابق صدر ELLEN JOHNSON SIRLEEF اور دوسرے عالمی رہنما شامل ہیں جو دنیا بھر میں امن ، انصاف اور انسانی حقوق کیلئے اپنے اجتماعی مشاہدات اور اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.