Wednesday, 20 November 2019, 08:04:17 pm

مزید خبریں

 
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کے دور کا ہٹلر ہے، راجہ فاروق حیدر
October 26, 2019

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کے دور کا ہٹلر ہے جس نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس پھیلا رکھا ہے بلکہ جنگ بندی لائن پر شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہفتے کے روز مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ بندی فائر لائن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

اس موقع پر دارالامراء کے ارکان Bronas Dorthi Thrnail اور لارڈ نذیر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ تیراسی دن سے زیر محاصرہ ہے جہاں کرفیو اور محاصرے نے اسی لاکھ لوگوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے اور بھارتی اقدامات کے باعث خوراک، ادویات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے نازک وقت میں کسی کو بھی کشمیریوں کی مدد اور ان تک رسائی نہیں دے رہا۔

راجہ فاروق حیدر خان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے اور بھارت کو انسانی زندگیوں سے مزید کھیلنے سے روکے اور امداد کی فراہمی کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لارڈ Bronas Dorthi Thrnail اور لارڈ نذیر نے کہا کہ کشمیر دوطرفہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے وعدے کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے مطالبے کی مکمل حمایت کی۔