Friday, 29 March 2024, 12:21:19 am
سپیکرقومی اسمبلی کا پاکستان،ارجنٹائن کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پرزور
September 26, 2022

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان پارلیمانی وفود کے باقاعدگی سے تبادلے، اقتصادی تعاون اور لوگوں کے درمیان باہمی روابط سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوںگے۔

انہوں نے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر Leopoldo Sahores سے آج (پیر)اسلام آباد میں ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ارجنٹائن کے سفیر نے بین الپارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور پارلیمانی وفود کے باقاعدگی سے تبادلے کے لئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ماحولیاتی بحران سمیت مشکلات پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا جس کے باعث شدید سیلاب سے ملک بھر میں تین کروڑ تیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.