Friday, 19 April 2024, 08:33:29 pm
مودی حکومت کشمیریوں کو معاشی لحاظ سے مفلوج بنا رہی ہے،فخر امام
September 25, 2019

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں کو معاشی لحاظ سے مفلوج بنا رہی ہے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا ہے اور عالمی برادری نے اسے ایک تنازعہ تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے تنازعہ کشمیر مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے اور یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت صرف کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے حل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل کے حصول تک ان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔سیدفخر امام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت شہریوں کے حقوق غصب کرنے اور کشمیریوں کی اراضی ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کے بنیادی شہری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پیراملٹری اور دیگر سکیورٹی فورسز مقبوضہ کشمیر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں اور 1987ء سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔سیدفخرامام نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ناانصافی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں اور یہ بات حیران کن ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ کو اکیسویں صدی میں بھی رسائی حاصل نہیں ہے اور دنیا ابھی تک خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.