Friday, 29 March 2024, 05:09:57 pm
طاقت کے توازن میں تبدیلی سے خطرات میں اضافہ ہوسکتاہے
September 26, 2018

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاتہترواں سالانہ عام مباحثہ اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، وہ ہفتہ کے روز اجلاس سے خطاب کریں گے۔ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے افتتاحی خطاب میں خبردارکیاکہ دنیا کا ابتری کاشکار نظام مزید خراب ہورہاہے اورطاقت کے توازن میں تبدیلی سے تصادم اورمحاذ آرائی کے خطرات میں اضافہ ہوسکتاہے۔امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے فیصلے کادفاع کیا۔انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت شمالی کوریا کے ساتھ بہترتعلقات چاہتی ہے اور ہم چین کے ساتھ بھی تجارتی جنگ نہیں چاہتے۔فرانس کے صدرایمانوئیل میکخواں نے عالمگیریت کے حق میں پُرزوردلائل دیئے۔انہوں نے صدرٹرمپ کی طرف سے ایران کے دوہزارپندرہ کے جوہری معاہدے کو مسترد کرنے اور ایران کے جوہری پروگرام پرپابندیاں عائد کرنے پرتنقید کی۔ایران کے صدرحسن روحانی نے اس موقع پر کہاکہ بعض ممالک کے ہاتھوں عالمی امن خطرے میں ہے اوران ممالک کواپنے غیرمحتاط رویے اورعالمی اقدار اوراداروں کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں۔ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے تمام ممالک پر زوردیاکہ وہ تعمیری سوچ کے ساتھ شام کے مسئلے کے منصفانہ اورپائیدارسیاسی حل کی حمایت کریں تاکہ انسانی بحران سے بچاجاسکے۔قطر کے امیر شیخ تمیم نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی مشرق وسطیٰ اوردنیابھرمیں سیاسی اور سیکیورٹی تنازعات کے حل کے لئے طاقت کے استعمال کا امکان مسترد کردے۔اردن کے شاہ عبداللہ نے کہاکہ اسرائیل فلسطین امن عمل کی بحالی کے لئے دنیابھرکے رہنمائوں کو مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.