Friday, 29 March 2024, 03:02:46 am
شہرہ آفاق اداکارہ خالدہ ریاست کی 25 ویں برسی
August 26, 2021

اداکارہ خالدہ ریاست کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔

‎یکم جنوری 1953ء کو کراچی میں جنم لینےوالی خالدہ ریاست میں اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث فنی سفر کا آغاز ڈرامے سے کیا مگر شہرت حسینہ معین کی فلم بندش سے ملی۔اداکارہ روحی بانو کے ساتھ وہ70ء اور 80ء کی دہائی میں سرفہرست اداکارہ رہیں۔

‎خالدہ ریاست کے ڈائیلاگ کی خاص ادائیگی کے انداز نے انھیں منفرد بنایا۔

اداکارہ خالدہ ریاست کے مشہور ڈراموں میں بندش،، دهوپ دیوار،سلور جوبلی ،تعبیر،پڑوسی،دشت تنہائی ،اب تم جاسکتے ہو،اورہاف پلیٹ شامل ہیں۔

‎کینسر کی وجہ سے 26 اگست 1996ء کواداکارہ خالدہ ریاست خالق حقیقی سے جا ملیں مگر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.