Saturday, 19 September 2020, 08:33:04 am
رواں مالی سال کے بجٹ میں دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے 4ارب روپے مختص
July 26, 2020

بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے چار ارب روپے مختص کیے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ دو ارب روپے کی لاگت سے چوہتر بلدیاتی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔
کوئٹہ شہر کے مضافاتی علاقےSPINKAREZمیں دس کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نیا عوامی پارک بھی بنایا جائے گا۔