Tuesday, 22 September 2020, 10:40:30 am
مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالےحالیہ واقعات سے عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،صر
July 26, 2020

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات سے عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
ایک بین الاقوامی تنظیم ''جسٹس فار آل'' کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک Webinar سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور مغربی اقوام نے اس معاملے پر ،پراسرار خاموشی اختیار کر لی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اکتوبر 1947ء میں کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر کے جو خونریزی شروع کی تھی وہ اب بھی جاری ہے اور بھارت گزشتہ 73برس کے دوران آزادی، حق خودارادیت اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرنے پر پانچ لاکھ افراد کا قتل عام کر چکا ہے۔