Friday, 29 March 2024, 04:44:48 pm
ٹیکنالوجی میں ترقی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے:فواد
July 26, 2020

File Photo

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اوراسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مربوط کوششیں کی ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ورثے میں ایسی معیشت ملی جو دیوالیہ ہونے کے قریب تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب ہم ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کامیابی کے ساتھ وینٹی لیٹرز اور حفاظتی سازوسامان تیار کیا ہے اور قیمتی زرمبادلہ کے لاکھوں ڈالر بچائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.