Saturday, 19 September 2020, 08:41:10 am
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اسمبلی کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے،راجہ شہباز
July 26, 2020

گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اسمبلی کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گلگت بلتستان کی چیف کورٹ انتخابات کے نئے شیڈول کا فیصلہ کرے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا ہمارا فیصلہ درست ہے اور کئی سیاسی جماعتوں نے ہمارے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔