Friday, 29 March 2024, 03:52:26 pm
احساس نشوونما پروگرام کی شروعات کیلئے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
July 25, 2020

احساس نشوونما پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے پروگرام کا مقصد ماؤں اور 24 مہینے سے کم عمر کے بچوں کو خصوصی غذائی اجزاء پر مشتمل خوراک کی فراہمی کے ذریعے بچوں کی نشوونما اور غذائیت میں کمی سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے نوزائیدہ بچوں کیلئے حفاظتی ویکسین کو یقینی بنانا اور اس بارے میں ماؤںمیں شعور بیدار کرنا بھی ہے۔سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ضلع خیبر میں نشوونما سینٹر کا دورہ کیا اور احساس نشوونما پروگرام کے باضابطہ آغاز سے قبل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کی سہولت کیلئے نشوونما سینٹر میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔رجسٹریشن کے بعد اس پروگرام کا عملہ ماؤں اور غذائی قلت کا شکار دو سال سے کم عمر کے بچوں کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اضافی خوراک کی تقسیم کے لئے ایک الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں پروگرام کا عملہ ماؤں کو اس خوراک کے استعمال کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرے گا۔زچہ و بچہ کی صحت کے اقدامات کے تحت مستحق ماؤں کی مدد کیلئے نشوونما نقد وظیفہ بھی فراہم کیا جائیگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.