Friday, 19 April 2024, 02:23:40 am
پلوامہ میں بھارتی فوج نے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا
June 26, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے شبیر احمد ملک نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے ترال میں برینہ پتھری کہلیل کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

ادھر ترال میں بس سٹینڈ کے قریب اور ناگہ بل کے علاقے میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور نوجوان کی شہادت پر زبردست مظاہرے کیے ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین میر شاہد سلیم کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے ساتھ سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں جموں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری نوجوان سجاد احمد بٹ کی سینٹرل جیل سرینگر میں گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔

ادھر جموں وکشمیرفریڈم موومنٹ کے چیئرمین محمد شریف سرتاج نے جموں خطے کے علاقے سانبہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں بھارتی فوجی ہرروز بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہے ہیں۔

بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے تیل بل میں جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے رہنما عبدالرشید کے گھر پرچھاپہ مارکر انہیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.