Saturday, 20 July 2019, 06:25:23 pm
وزیراعظم کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں خصوصی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
June 26, 2019

وزیراعظم عمران خان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں خصوصی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ ہمارا مستقبل ہے۔

انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی تنظیم نو اور وزارت کی کارکردگی کوسراہا۔