Friday, 19 April 2024, 11:13:49 am
لورالائی میں تین دہشتگرد ہلاک
June 26, 2019

آج (بدھ) صبح لورالائی میں پولیس لائن پردہشت گردوں کے ایک حملے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حملے میں ایک پولیس اہلکار شہیدجبکہ دوزخمی ہوگئے۔ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ژوب رینج کے ڈی آئی جی نثاراحمدتنولی نے ریڈیوپاکستان کو بتایا کہ آپریشن مکمل کرلیاگیاہے اور پولیس لائن کااحاطہ کلیئرکردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ دودہشت گردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوکراس کے مرکزی دروازے پرخود کو دھماکے سے اڑادیاجبکہ تیسرادہشت گردپولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ماراگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.