Wednesday, 16 October 2019, 07:22:20 am

مزید خبریں

 
حکومت صحافیوں کا مستقل ویج بورڈ ایوارڈ بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے، ڈاکٹر فردوس
June 26, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی صدارت میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی نے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ان پر تشدد کے واقعات کانوٹس لیا۔

اطلاعات و نشریات کے بار ے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ذرائع ابلاغ کے اداروں کی مشاورت سے عبوری ویج بورڈ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے اور اب اس کو مستقل ایوارڈ بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

کمیٹی نے صحافیوں پر تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میڈیا کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ ان کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزارت کمیٹی کی طرف سے دی جانے والی تمام تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ صحافیوں پرتشدد ناقابل قبول ہے۔