Tuesday, 16 July 2019, 05:02:55 pm
حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر فردوس
June 26, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ترقی کا لائحہ عمل یقینی بنایا ہے۔

فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس دس گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتساب سے بھاگنے کیلئے دس مہینے بعد انتخابات پرتنقیدکررہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے الیکشن کمیشن پر تنقید اس کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ یہ انہوں نے خود بنایا تھا۔