Saturday, 20 July 2019, 06:26:22 am
انسانی حقوق کی وزارت پاکستان کے بچوں کو درپیش مسائل پر توجہ دے رہی ہے، مزاری
June 26, 2019

فائل فوٹو

انسانی حقوق کی وزارت نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے تعاون سے حقوق بالغاں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ کے ذریعے ملک بھر میں '' ہم مستقبل ہیں'' کے عنوان سے مہم شروع کی ہے۔

وزارت انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا کہ اس مہم کا مقصد بالغوں کی خدمات حاصل کرنا اور ان کے حقوق کے حوالے سے ان کی آواز مضبوط کرنا ہے۔

انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے مہم کی توثیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق انسانی حقوق کی وزارت پاکستان کے بچوں کو درپیش مسائل پر توجہ دے رہی ہے اور ان کے حل کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئین پاکستان میں دیئے گئے بچوں کو حقوق کو فروغ دے گی اور چائلڈ لیبر سمیت بچوں پر ہر قسم کے تشدد کو روکنے کیلئے کام کرے گی۔